لاہور (پنجاب پوسٹ) ایدھی ترجمان کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن اور برکی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔علامہ اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ کے قریب 55 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں ضلع رحیم یارخان کے 10 مغوی مزدوروں میں سے ایک کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
برکی میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی۔واقعہ قتل ہے یا کوئی اور وجہ، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔دونوں متوفین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔













