بلوچستان میں ضلع رحیم یارخان کے 10 مغوی مزدوروں میں سے ایک کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

رحیم یار خان(پنجاب پوسٹ) بلوچستان میں ضلع رحیم یار خان کے 10 مغوی مزدوروں میں سے ایک کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل نانا صاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ سے مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا مزدور شاہد بستی رسول پور کا رہائشی تھا، جس کی لاش آج کوہلو کے علاقے نرہن ندی سے ملی۔

یہ بھی پڑھیں:کوٹلی ستیاں: پنجاب حکومت کی خفیہ ٹیمیں کیسے کارروائیاں کر رہی ہیں؟

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل مغویوں کی ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں مزدور بتا رہے تھے کہ مطالبات پورے نہ کرنے کی صورت میں تمام مزدوروں کو قتل کر دیا جائے گا۔ دیگر مغوی مزدور تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مقتول شاہد کا بیٹا احتشام بھی تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہے۔ بستی رسول پور موضع امین گڑھ کے رہائشی مغوی باپ بیٹے کی بازیابی کے لیے گزشتہ روز ورثا کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے