پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری، رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 1290 مقابلے

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 1290 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقابلوں کے دوران 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 46 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب مبینہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 402 ملزمان ہلاک ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 1128 ملزمان زخمی ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق انہی کارروائیوں کے نتیجے میں 642 ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے والے ملزمان قتل، اقدامِ قتل، اجتماعی زیادتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ حکام کے مطابق یہ ملزمان ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے