کچرے کا بل نہیں بھرا تو گھر بھی نہیں بکے گا! ایکسائز نے ڈیفالٹرز کا گھیرا تنگ کر دیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے این او سی کے حصول کو کوڑا ٹیکس کی وصولی سے مشروط کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو اپنی پراپرٹی کی منتقلی سے پہلے کوڑا ٹیکس کے بقایاجات ادا کرنا لازم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت کوڑا ٹیکس کی ڈیفالٹر پراپرٹی کو این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔ یعنی جب تک متعلقہ جائیداد پر واجب الادا کوڑا ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نہ تو این او سی جاری کرے گا اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فروخت کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

اس سے قبل این او سی کے اجرا کے لیے صرف پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو دیکھا جاتا تھا، اور کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کی شرط موجود نہیں تھی۔ اب پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ کوڑا ٹیکس کی ادائیگی بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس فیصلے کا مقصد کوڑا ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا اور بقایاجات رکھنے والے جائیداد مالکان کو ادائیگی پر مجبور کرنا بتایا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ٹیکس وصولی میں اضافہ متوقع ہے، تاہم جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کو سودے سے پہلے اپنے تمام ٹیکس کلیئر کروانا ہوں گے، ورنہ ان کی منتقلی کا عمل رک سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے