لاہورمیں نوسر بازی خواتین سرگرم ، اہم عوامی مقامات پر باتوں میں الجھا کر خواتین کو کیسے لوٹ لیتی ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)بی بی پاکدامن پولیس نے دربار پر آنے والی خواتین کو باتوں میں لگا کر لوٹنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کا سراغ لگایا اور اسے شاہدرہ سے ٹریس کر کے حراست میں لیا۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزمہ نے دربار پر موجود ایک خاتون کو باتوں میں لگایا اور موقع پا کر اس کا قیمتی پرس چوری کر لیا۔ پرس میں 17 ہزار روپے نقدی اور سونے کی بالیاں موجود تھیں۔ واردات کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر تفتیش شروع کی گئی۔

پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا، جس سے ملزمہ کی شناخت ہوئی۔ اسی فوٹیج کی مدد سے اس کا پیچھا کر کے اسے شاہدرہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ انیلہ پہلے بھی متعدد خواتین کے ساتھ اسی طرح نوسربازی کی وارداتیں کر چکی ہے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جائیں گی۔

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ نوسربازوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے