​لاہور: کاچھا روڈ پر گیس سلنڈر کا دھماکہ، دکان کی چھت گر گئی، ایک بچہ زخمی


​لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ کاہنہ کی حدود میں کاچھا روڈ دھوپ سڑی کے مقام پر ایک بند ‘گلوریئس پیزا شاپ’ میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی شدت سے دکان کا پچھلا حصہ—جہاں اون (Oven) اور دیگر مشینیں رکھی ہوئی تھیں.مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور چھت نیچے آ گری۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: موچی گیٹ کا جیب تراش چھوٹو گینگ، 1 روز میں 9 موبائل فون چوری کیئے، پکڑے جانے کی حیران کن کہانی بھی سامنے آگئی

حادثے کے نتیجے میں قریب ہی گلی میں کھیلتا ہوا چودہ سے پندرہ سالہ بچہ "علی انور” جھلس کر معمولی زخمی ہو گیا، جسے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے