ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کو شرکت سے روک دیا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کے باعث پاکستان چیمپئنز آج بنگلا دیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایک ہفتہ قبل ہی این او سی نہ دینے سے آگاہ کردیا تھا۔

پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں، تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے آئندہ پاکستان چیمپئنز کو ایسے ایونٹس کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے