نا بالغ بچوں کے نان ، نفقہ کا حق کوئی چھین سکتا ہے اور نہ ہی معاف کر سکتا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین نابالغ بچے کے نان نفقہ کا حق معاف یا ختم نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ حق والدین کا نہیں بلکہ خود نابالغ بچے کا ہے۔

جسٹس عثمان غنی راشد نے شازیہ نورین کی درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ والدین کی رضامندی کی بنیاد پر نابالغ کے نان نفقہ میں کمی نہیں کی جا سکتی، جبکہ ماں بطور سرپرست بھی نابالغ کے نان نفقہ کا حق ختم کرنے کی مجاز نہیں
عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ کے نان نفقہ سے دستبرداری سے متعلق والدین کا کوئی بھی معاہدہ ناقابلِ نفاذ ہوگااور فیملی کورٹ والدین کے باہمی سمجھوتے کی بنیاد پر نان نفقہ مقرر نہیں کر سکتی۔ عدالت پر لازم ہے کہ وہ نابالغ کی ضروریات، فلاح، والد کی مالی حیثیت اور سماجی مرتبے کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادانہ فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں زیادتی کی وارداتوں میں 20 فیصد، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 38 فیصد اضافہ

لاہور ہائیکورٹ نے مزید قرار دیا کہ اگر والدین کا باہمی سمجھوتہ نابالغ کے مفادات کے خلاف ہو تو وہ کالعدم تصور ہوگا، جبکہ عدالت کی اجازت کے بغیر سرپرست کی جانب سے کیا گیا کوئی بھی سمجھوتہ مؤثر نہیں ہوگا۔
عدالت نے 30 ہزار روپے ماہانہ نان نفقہ مقرر کرنے کے سابقہ فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ ازسرنو سماعت اور نئے تعین کے لیے دوبارہ فیملی کورٹ کو بھجوا دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

این اے 77 انتخابات دھاندلی، مرکزی مسلم لیگ نے ویڈیو ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئےمرکزی مسلم لیگ جیت چکی،نتائج مسترد، تمام فورمز پر جائیں گے،حق لے کر رہیں گے، فیصل ندیم عظمیٰ بخاری پروپیگنڈہ کر رہی،شکست سے خوفزدہ ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکارہے، ترجمان مرکزی مسلم لیگ

Read More »

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے