پاکستان کو ہر مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرانے سے گریز کیا جائے، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنے اندرونی مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، بھارت میں ہونے والے ہر واقعے کو پاکستان سے جوڑنا درست نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس کسی واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں تو وہ انہیں سامنے لائے، اگر پاکستان کو ثبوت فراہم نہیں کرنا چاہتے تو کسی بھی تیسرے فریق کے حوالے کیے جا سکتے ہیں، پاکستان کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر مسئلے کو پاکستان سے جوڑنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بھارت میں حقائق کے بجائے کہانی اور بیانیے کو اہمیت دینے کا رجحان نظر آتا ہے۔ بھارتی میڈیا اور بعض اداروں کی جانب سے مبینہ طور پر گھڑی ہوئی کہانیوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق بھارتی فوج کی سیاست زدگی بھی خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے، سیاسی مفادات کے لیے کہانیاں اور انکاؤنٹرز بنانا کسی پیشہ ور فوج کے شایانِ شان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک زندہ پاکستانی شہری کو بھی دہشت گرد قرار دے کر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا، بعد میں معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص پاکستان میں زندہ موجود ہے۔ ان کے مطابق ایسے واقعات بھارت کے اپنے بیانیے پر سوالات اٹھاتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسے ہمسائے کا سامنا کر رہا ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردی اور جھوٹ کو مسائل کے حل کے لیے استعمال کرتا ہے، خطے اور دنیا کو ایسی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے