معجزہ ہو گیا! ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

راولپنڈی (پنجاب پوسٹ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے ملکی سیکیورٹی صورت حال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مبینہ فالس فلیگ آپریشن سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق 29 ستمبر کی رات بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ سرچ آپریشن سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ تقریباً ساڑھے سات گھنٹے بعد بھارتی فوج نے ایک اور بیان جاری کیا، جس میں لشکر طیبہ کے ایک مبینہ دہشت گرد کی لاش ملنے کا دعویٰ کیا گیا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ہلاک شخص کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی اور اسے پاکستانی شہری قرار دیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی مبینہ دہشت گرد کی تفصیلات اور سروس نمبر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ ایس ایس جی کا حوالدار ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 01 at 6.06.21 PM


لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی فوج نے محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کا شناختی کارڈ بھی دکھایا، جبکہ بعد ازاں بھارتی حکومت نے اسے لشکر طیبہ کا کمانڈر قرار دیا۔ بھارتی دعوے کے مطابق وہ گزشتہ چار سال سے مقبوضہ کشمیر میں سرگرم تھا اور متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارتی دعوے کے بعد محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ہلاک قرار دیا گیا شخص زندہ اور پاکستان میں موجود ہے۔


اس موقع پر حوالدار محمد آصف بھی سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ دوستوں نے انہیں ان کی شہادت کی خبر دی، جس پر انہوں نے انہیں بتایا کہ وہ زندہ ہیں اور ان کے درمیان موجود ہیں۔ محمد آصف کے مطابق بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ بھارتی میڈیا نے ان کا ڈیٹا استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں، رانا مشہود احمد خان


حوالدار محمد آصف نے کہا کہ انہوں نے اپنے یونٹ کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا تاکہ ریکارڈ واضح رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں اور ایس ایس جی سے ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف ہیں۔


ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دعوے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے بھارت کو دنیا کے سامنے شرمندہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت مختلف مسلح تنظیموں کو فنڈنگ اور معاونت فراہم کرتا ہے، جن میں مکتی باہنی، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی شامل ہیں۔


ترجمان پاک فوج نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھ اور مسیحی برادری بھی دہشت گردی کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مبینہ دہشت گردی کے طریقہ کار کو دیگر ممالک تک بھی وسعت دی ہے اور وہ دہشت گردی کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر فخر بھی کرتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے