راشن کارڈ ہولڈرز کا انتظار لمبا ہو گیا، محکمہ لیبر کی جانب سے تاحال ستمبر کی 3 ہزار روپے کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل نہ ہو سکی

لاہور (پنجاب پوسٹ) راشن کارڈ ہولڈرز ستمبر کے مہینے کی 3 ہزار روپے کی امدادی رقم کے منتظر ہیں، یکم اکتوبر تک محکمہ لیبر کی جانب سے رقم اکاؤنٹس میں منتقل نہیں کی جا سکی۔

ورکرز کے مطابق جولائی کے مہینے میں محکمہ لیبر کی جانب سے 16 جولائی کو 3 ہزار روپے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے تھے، جبکہ اگست کے مہینے میں راشن کارڈ کی 3 ہزار روپے کی رقم 25 اگست کو ٹرانسفر ہوئی۔

ورکرز کا کہنا ہے کہ ستمبر کے ماہ کی 3 ہزار روپے کی رقم یکم اکتوبر تک بھی نہیں مل سکی۔ مہنگائی کے دور میں 3 ہزار روپے کی رقم سے راشن کی خریداری میں مدد مل جاتی تھی، مگر گزشتہ تین ماہ سے رقم مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ورکرز کے مطابق رقم میں تاخیر کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔

ترجمان پیسی کے مطابق راشن کارڈ کی 3 ہزار روپے کی رقم آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے