اکتوبر کیلئے پسندیدہ نمبر کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) اکتوبر کیلئے گاڑیوں کے من پسند نمبرز کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ شہری ای آکشن کیلئے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

ای آکشن میں موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے نمبرز شامل ہیں، شہری گاڑیوں کے من پسند نمبروں کی نیلامی میں آن لائن حصہ لے سکتے ہیں۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ ای آکشن کے ذریعے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول مزید آسان ہوگیا ہے۔ ای آکشن پی آئی ٹی بی اور پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کے ذریعے عوام کو گھر بیٹھے گاڑی کے پسندیدہ نمبر کی آن لائن نیلامی میں حصہ لینے کی سہولت دی گئی ہے۔ ای آکشن ایپ پر کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات بھی دیکھی جا سکیں گی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کے مطابق آن لائن نیلامی سے گاڑیوں کے نمبروں کے حصول کا عمل مزید شفاف اور آسان ہوگیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے