مئی کا مہینہ ، کم از کم 15 سرکاری تعطیلات ملنے کا امکان

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) مئی کے مہینے میں 15 سرکاری تعطیلات ملنے کا امکان ہے تاہم اگر حکومت کی جانب سے کسی اضافی چھٹی کا اعلان کیا گیا تو یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے لیے مئی 2026 خوشخبریوں کا مہینہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں سرکاری تعطیلات، ویک اینڈز، یومِ تکبیر اور عید الاضحیٰ کے ممکنہ ملاپ سے چھٹیوں کی مجموعی تعداد 14 سے 15 تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اگر حکومت کی جانب سے کسی اضافی چھٹی کا اعلان کیا گیا تو یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

مئی کا آغاز ہی ایک طویل ویک اینڈ سے ہوگا ، یکم مئی (جمعہ): یومِ مزدور (لیبر ڈے) کی عام تعطیل ہوگی جبکہ 2 اور 3 مئی کو ہفتہ وار تعطیلات ہے، اس طرح سرکاری و نجی ملازمین کو مہینے کے آغاز میں ہی مسلسل تین چھٹیاں میسر ہوں گی۔

عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ 17 مئی کو مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے پر منحصر ہوگا:

اگر ذوالحج کا چاند 17 مئی کو نظر آ گیا تو عید الاضحیٰ 27 سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) تک متوقع ہے، اس صورت میں ہفتہ و اتوار (30 اور 31 مئی) کو ملا کر مسلسل 5 چھٹیاں بنیں گی۔

اگر ذوالقعد 30 دن کا ہوا تو عید 28 سے 30 مئی (جمعرات سے ہفتہ) تک ہوگی۔ اس صورت میں اتوار (31 مئی) کی چھٹی شامل ہو کر یہ سلسلہ 4 دن پر محیط ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت 25 مئی (پیر) کو کسی اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے، تو یہ گزشتہ ویک اینڈ (23 اور 24 مئی) سے مل کر ایک اور طویل وقفہ بن سکتا ہے۔

مزید برآں، 28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے بھی ملک بھر میں عام تعطیل متوقع ہے، جو عید کی چھٹیوں کے ساتھ مل جائے گی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق، کمیٹی کا اہم اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے جس میں شہادتوں کی بنیاد پر ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے