پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارش ، ہیٹ ویو کا خدشہ برقرار ، محکمہ موسمیات

لاہور ( پنجاب پوسٹ )شدید گرمی کے بعد پنجاب بھر میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی تاہم محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز آندھی اور بارش نے دستک دے دی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

پنجاب کے شہروں خان پور، ہارون آباد، فورٹ عباس، حاصل پور، وہاڑی، ٹبہ سلطان پور اور بھکر میں گرد آلود ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے جہاں بارش کی نوید سنائی ہے، وہیں ہیٹ ویو الرٹ بھی برقرار رکھا ہے ، وفاقی دارالحکومت میں بارش کا 45 فیصد امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے آغاز میں ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر (Heatwave) دوبارہ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے