وکیل کا روپ، سرکاری عہدوں کے دعوے، مختلف اداروں کے جعلی کارڈز برآمد، پولیس نے فراڈ بے نقاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) جعلی سرکاری عہدوں کا دعویدار پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سعید وکیل کا روپ دھار کر محکمہ داخلہ پنجاب پہنچا اور خود کو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا۔

ملزم سرکاری ریکارڈ اور سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کرتا رہا جبکہ اس نے خود کو خفیہ طور پر سپریم کورٹ سے مامور کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کے بیانات میں تضاد سامنے آنے پر شک کی بنیاد پر چھان بین کی گئی تو وہ فراڈیا نکلا۔ ملزم سے مختلف سرکاری اداروں کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق تھانہ اسلام پورہ پولیس میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فراڈ، جعلسازی اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی اصل شناخت اور جعلی کارڈز سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے