فیصل آباد میں لیڈی کریمنل گینگ، دکانداروں کو جیولری کے بہانے چونا لگانے لگیں، تفصیلات سامنے آگئیں

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) جھنگ بازار میں دو لڑکیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی آن لائن ادائیگی کے ذریعے 12 ہزار روپے مالیت کی جیولری لے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تھانہ جھنگ بازار کی حدود میں الفرید جیولرز سے دو لڑکیوں نے مبینہ طور پر 12 ہزار روپے مالیت کی جیولری خریدی۔ دکاندار کے مطابق دونوں نے آن لائن ادائیگی کے جعلی اسکرین شاٹس دکھائے اور رقم اکاؤنٹ میں منتقل کیے بغیر زیورات لے کر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: باپ کو اے آئی سے زہر دینے کی کوشش، میرا بیٹا الٹی سیدھی تحقیقات کرتا رہتا ہے، سادہ لوح باپ کا موقف

دکاندار کے مطابق ایک لڑکی نے 4 ہزار 200 روپے جبکہ دوسری نے 7 ہزار 800 روپے کی جیولری خریدی۔ واقعے کا مبینہ جعلی ادائیگی کا اسکرین شاٹ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے