میاں چنوں(پنجاب پوسٹ) جتالہ ٹاؤن کے قریب مبینہ سی سی ڈی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی سی ڈی کے جوانوں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں مبینہ طور پر دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک مبینہ ڈاکو چند روز سے ضلع بھر میں وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
سی سی ڈی نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر کے شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔










