نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اب تک 6 ہزار سے زائد مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ ہو چکا، انتظامیہ کا دعویٰ

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہسپتال کی طبی سہولیات، مکمل و جاری ترقیاتی منصوبوں، عملے کی بھرتیوں اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ انتظامیہ نے بتایا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اب تک 61 ہزار سے زائد مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیا جا چکا ہے جبکہ ایمرجنسی میں بھی ہزاروں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کارڈیک کیئر یونٹ میں 826 مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 51 ہزار 233 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔

بریفنگ کے مطابق ہسپتال میں 919 کیتھ لیب پروسیجرز، 2 ہزار 92 ایکو کارڈیوگرافی ٹیسٹ، 275 ایکسرسائز ٹالرنس ٹیسٹ اور 120 ہولٹر ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح 603 ایکسرے، 223 الٹراساؤنڈ و ڈوپلر اور 194 سی ٹی اسکین بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت سرگودھا اور میانوالی میں ہسپتالوں کے نظام میں کیا تبدیلیاں لا رہی ہے ؟

حکام نے بتایا کہ ہسپتال میں دل کے مریضوں کے لیے 6 بائی پاس سرجریز بھی کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ہسپتال کے ترقیاتی منصوبوں اور طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی امور، عملے کی دستیابی اور جاری منصوبوں کی پیش رفت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف امراض قلب کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے