لاہور میں چوری کی وارداتیں 5 اور نقب زنی 37 فیصد کم، 8 ماہ میں چوری کے 39 ہزار 624 اور نقب زنی کے 1472 مقدمات رپورٹ

لاہور(پنجاب پوسٹ) میں رواں سال چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مجموعی طور پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 2026ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران شہر میں چوری کی 39 ہزار 624 جبکہ نقب زنی کی 1472 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران چوری کے 42 ہزار 64 اور نقب زنی کے 2357 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ یوں رواں سال چوری کی وارداتوں میں تقریباً 5 فیصد جبکہ نقب زنی کے واقعات میں 37 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔

گزشتہ سال چوری کے 5922 اور نقب زنی کے 266 مقدمات درج ہوئے تھے۔ رواں سال چوری کے 5696 اور نقب زنی کے 200 واقعات رپورٹ ہوئے۔

2025ء میں چوری کے 9926 اور نقب زنی کے 692 مقدمات درج ہوئے، جبکہ 2026ء میں چوری کے 9290 اور نقب زنی کے 396 واقعات رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ سال چوری کے 3076 اور نقب زنی کے 162 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ رواں سال چوری کے 3022 جبکہ نقب زنی کے 132 واقعات رپورٹ ہوئے۔

2025ء میں چوری کے 8576 اور نقب زنی کے 444 مقدمات درج ہوئے۔ رواں سال چوری کے واقعات بڑھ کر 8748 جبکہ نقب زنی کے واقعات کم ہوکر 322 رہ گئے۔

گزشتہ سال چوری کے 4882 اور نقب زنی کے 246 مقدمات درج ہوئے تھے۔ رواں سال چوری کے 4520 اور نقب زنی کے صرف 96 واقعات رپورٹ ہوئے۔

2025ء میں چوری کے 9682 اور نقب زنی کے 547 مقدمات درج ہوئے، جبکہ رواں سال چوری کے 8348 اور نقب زنی کے 326 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار میں نقب زنی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ چوری کی وارداتوں میں بھی مجموعی طور پر کمی ریکارڈ ہوئی۔ تاہم مختلف ڈویژنز کے اعداد و شمار میں فرق موجود ہے، جس میں صدر ڈویژن میں رواں سال چوری کے مقدمات گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے