چنیوٹ: سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دو ساتھی فرار

چنیوٹ (پنجاب پوسٹ) سی سی ڈی ٹیم اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ابوتراب کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

سی سی ڈی کے مطابق ابوتراب 31 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ واقعے کے دوران ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ٹیم نے موضع ونوکہ ریلوے پھاٹک کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں نے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

سی سی ڈی کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں ملا، جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت ابوتراب کے نام سے ہوئی۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے دیگر دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے