لاہور: پی سی بی کی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بات چیت جاری، ذرائع

لاہور(پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اس سلسلے میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ اور نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بات چیت کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ جبکہ مارٹن گپٹل سے فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔
شان ٹیٹ 2022-23 میں ایک برس کے لیے پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل تک وہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹس کے لیے مستقل کوچ کی حیثیت سے ان کے پاس وقت ممکن نہیں تھا اور انہوں نے فیملی کمٹمنٹس کے باعث بنگلا دیش ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی لیے اب ان سے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایشلے نوفکی کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار دے رکھا ہے، جبکہ چند ہفتے قبل فیلڈنگ کوچ کے لیے بھی اشتہار دیا گیا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے