لاہور میں غیر ملکی خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، خاتون کون ہے ؟ پاکستان میں کیوں آئی؟ اب تک پولیس نے کیا کارروائی کی ؟ اہم حقائق سامنے آگئے

لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور کے علاقے ڈیفنس سی، آذربائیجان کی شہری خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ کا متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔

خاتون نے ملزمان پر مبینہ طور پر خاتون کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ۔ جس کے بعد ایس کینٹ عثمان عزیز نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔ ملزمان کو ٹریس کرنےکے لیے تیمی‌ تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی چند روز قبل لاہور آئی تھی جسے دو نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر کیفے لے گئیں جہاں ان کے تین دوست پہلے سے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی خاتون کیس سمیت اہم ایشوز پر اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان لڑکی کو کیفے سے ایک فلیٹ پر لے گئے اور نشہ آور چیز پلائی، بعدازاں تین افراد نے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان لڑکی کو جنسی زیادتی کے بعد ایئرپورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش کیلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سب سے پہلے پولیس نے خاتون ڈیانا کا میڈیکل کروایا ۔ جس کے بعد میڈیکل رپورٹ کا انتطار کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح ملزمان کی زیر استعمال گاڑی پولیس نے برآمد کر لی۔گاڑی کو تھانہ ڈیفنس سی منتقل کر دیا گیا۔۔گاڑی کی مدد سے مرکزی ملزمان کی تلاش جاری۔۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گاڑی، مرکزی ملزم کے رشتہ دار کے گھر سے ملی جبکہ رشتہ دار بھی گھر سے فرار ہے ۔ ملزمان کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا کپڑے کے کاروبار کے سلسلے میں لاہور اور فیصل آباد آچکی ہے۔ ڈیانا 5 روز قبل فیصل آباد سے لاہور آئی تھی۔متاثرہ لڑکی ڈیانا اچھی طرح اردو زبان سمجھ اور بول سکتی ہے۔ ۔ ڈیانا کو عمر نامی لڑکے نے دو ساتھی لڑکوں کے ساتھ ملکر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ریڈ لائن کراس، ساہیوال میں 19 سالہ لڑکی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، باپ فرار

آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ غیر ملکی متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے دو خواتین سمیت پانچ مبینہ ملزمان کی شناخت مکمل کرلی۔ سی سی ڈی، آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بحریہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ مفرور ملزمان میں مسکان اور اس کے ساتھی شامل ہیں اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، تاحال ملزمان سے مبینہ تعلق رکھنے والے پانچ افراد زیرحراست ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے