جھنگ میں تھل ڈیزرٹ ریلی اور تین روزہ فیملی فیسٹیول کے انتظامات کا باقاعدہ آغاز، شہریوں کی بھرپور شرکت

جھنگ (پنجاب پوسٹ) پہلی بار تھل ڈیزرٹ ریلی اور تین روزہ فیملی فیسٹیول کے انتظامات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب ریلی کے اسٹارٹ پوائنٹ جھنگ کے تھل ریگستان میں منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے افتتاحی تقریب میں بریفنگ دی۔

تھل کے خوبصورت صحرائی ٹیلوں کے درمیان منعقد ہونے والی اس ریلی میں نیزہ بازی، میوزیکل نائٹ، کبڈی، موٹر سائیکل ریس، پیرا گلائڈنگ سمیت مختلف روایتی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی , 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے 2026 ، پاکستان سمیت 64 گیٹاگریز میں 68ممالک کے1385 سکلڈ کمپیٹیٹرز شریک

تین روزہ فیملی فیسٹیول کے دوران شہری نیزہ بازی، گھوڑوں کی دوڑ، ثقافتی پروگرامز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے محظوظ ہوں گے، جبکہ فیسٹیول میں شہریوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔

تھل کے صحرائی ٹیلوں میں سجنے والی یہ ریلی جھنگ میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے ساتھ شہریوں کے لیے تفریح اور ایڈونچر کا نیا موقع فراہم کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے