شنگھائی , 48ویں ورلڈ سکلز مقابلے 2026 ، پاکستان سمیت 64 گیٹاگریز میں 68ممالک کے1385 سکلڈ کمپیٹیٹرز شریک

لاہور(پنجاب پوسٹ) چین کے شہر شنگھائی میں 48ویں عالمی ورلڈ سکلز مقابلے 2026 جاری ہیں جن میں 68 ممالک کے 1385 ہنر مند کھلاڑی 64 مختلف کیٹیگریز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں چینی وزیراعظم لی جیانگ اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سمیت متعدد ممالک کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

پاکستان ان مقابلوں میں الیکٹرک انسٹالیشن، گرافک ڈیزائن اور کوکنگ کی کیٹیگریز میں شریک ہے۔ الیکٹرک انسٹالیشن میں مدثر حسین، کوکنگ میں موحد محبوب اور گرافک ڈیزائننگ میں نبیدالعارفین پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مدثر حسین گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ساہیوال، جو ٹیوٹا کا ادارہ ہے، کے طالب علم ہیں۔

WhatsApp Image 2026 09 26 at 2.58.43 PM

ٹیوٹا پنجاب نے ان مقابلوں کی تیاری کے لیے کالج، ریجنل اور صوبائی سطح پر اپنے طلباء کے درمیان مقابلے منعقد کیے تاکہ انہیں بین الاقوامی ماحول سے روشناس کرایا جا سکے۔ چند ماہ قبل نیوٹیک کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ورلڈ سکلز پاکستان مقابلے ہوئے تھے، جن میں تین میں سے دو سکلز میں ٹیوٹا نے پہلی دونوں پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ مدثر حسین دوسری پوزیشن پر رہے۔ ان طلباء کو بعد ازاں بین الاقوامی ٹرینرز کی نگرانی میں تیار کیا گیا، جس میں ٹیم یورپ ٹیوٹ سپورٹ پروگرام اور جی آئی زیڈ کا تعاون شامل رہا۔

WhatsApp Image 2026 09 26 at 2.58.43 PM 1

چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر ذاتی طور پر اس پورے عمل کا حصہ رہے اور اب پاکستانی وفد کے ہمراہ چین میں اپنے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین نیوٹیک انجینئر قمر الاسلام راجہ کر رہے ہیں، جبکہ ہیڈ ٹیم یورپ ٹیوٹ سپورٹ پروگرام منصور خان اور دیگر آفیشلز بھی وفد میں شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2026 09 26 at 2.58.44 PM 1

چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی طلباء بھرپور کارکردگی دکھا رہے ہیں جو ملک کے لیے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے فنی تربیت کو کم اہمیت دینے والوں کے لیے پیغام دیا کہ آج کی دنیا سکلز کی دنیا ہے اور عزت، مقام اور پیسہ بہترین مہارتوں کے حصول میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیوٹیک کے ہمراہ ورلڈ سکلز جرمنی اور ورلڈ سکلز ایشیا کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی گئیں تاکہ پاکستان کے سکل سیکٹر کی بہتری اور ورلڈ سکلز پاکستان کے دائرہ کار میں توسیع کے اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے تینوں نوجوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت یا ہار سے قطع نظر یہ طلباء پاکستان کے چیمپئن اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

WhatsApp Image 2026 09 26 at 2.58.44 PM 1 1


Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے