لاہور ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی شامت آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے احکامات پر عملدآمد نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے سال 2023 سے آج تک عدالتوں کے احکامات پر عملدآمد نہ کروانے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات سی سی پی او لاہور سے طلب کرلی ہیں۔

مراسلے کے مطابق سی سی پی او لاہور کے حکم پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ مراسلے میں ایس پی رینک سے کانسٹیبل رینک تک کے افسران و اہلکاروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے تمام ڈویژنل ایس پیز سے بھی مطلوبہ تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے تاحال تفصیلات سی سی پی او لاہور کو نہیں بھجوائی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے معلومات فراہم کرنے میں تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے