لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اس سال سرکاری کالجز کے انٹرمیڈیٹ نتائج کی شرح میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے اور مجموعی طور پر کامیابی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایجوکیشن ریفارمز کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر تعلیم کے مطابق سرکاری کالجز کا اوسط نتیجہ گزشتہ سال 54.84 فیصد کے مقابلے میں اس سال 65.81 فیصد رہا۔ اضلاع کی سطح پر بہتری کی شرح میں اٹک سرفہرست رہا جہاں نتائج میں 27.30 فیصد بہتری آئی، جبکہ خانیوال میں 21.73، لودھراں میں 21.68 اور مظفرگڑھ میں 19.83 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے وزیر تعلیم "ماسٹر ” بن گئے ،پہلی کلاس کہاں لی اور بچوں کو کیا سبق پڑھایا ؟
دیگر اضلاع میں چکوال (19.34)، جھنگ (17.64)، پاکپتن (17.06)، منڈی بہاؤالدین (14.25)، میانوالی (15.41)، ننکانہ صاحب (12.35)، ملتان (12.44) اور اوکاڑہ (12.22 فیصد) میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ لاہور کے نتائج میں 9.42، فیصل آباد میں 7.30، راولپنڈی میں 11.95، بہاولپور میں 7.26 اور رحیم یار خان میں 8.88 فیصد بہتری ہوئی۔ سب سے کم بہتری گوجرانوالہ (2.43 فیصد) میں دیکھی گئی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ نتائج کی شرح میں بہتری سرکاری کالجز میں تعلیمی کارکردگی بہتر ہونے کی عکاسی ہے اور محکمہ تعلیم کی اصلاحات کے نتیجے میں آئندہ سالوں میں بورڈ امتحانات کی کامیابی کی شرح میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیر تعلیم نے یہ بات چولستان یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز میں نئے طلباء کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے









