سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز، پاکستان سکواڈ کا اعلان، اذان احمد قیادت کریں گے

لاہور (پنجاب پوسٹ) سری لنکا انڈر 17 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 17 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اذان احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ اور 4 ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ہے۔

پاکستان انڈر 17 سکواڈ میں اذان احمد (کپتان)، عبداللہ احمد بٹ، ارسلان حسن، داؤد توقیر رانا، فہد اقبال، حامد رضا، حمزہ عباس بلوچ، حسن علی، محمد عیسیٰ بلوچ، محمد احسان، محمد نوید، محمد صائم، محمد یعقوب خان، محمد یوسف، شیر ولی خان اور سدیس احمد شامل ہیں۔جبکہ عمار خان، عماد علی شاہ، نفیس اختر اور ثاقب خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایچ اے لاہور نے اب تک کی سب سے بڑی سرمائی پھولوں کی مہم کا آغاز کر دیا

پاکستان اورسری لنکا انڈر 17 کےدرمیان سیریز 9 سے 24 اکتوبر تک ملتان میں کھیلی جائے گی،جس میں ایک تین روزہ اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔سری لنکا انڈر 17 ٹیم 5 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی، اذان احمد کی قیادت میں راولپنڈی نے رواں سال نیشنل انڈر 17 کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے