پنجاب میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار

لاہور( پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے باقاعدہ فارم جاری کر دیا۔

حکومتی ہدایات کے مطابق گھروں، ڈیروں اور گلی محلوں میں کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا، رجسٹریشن فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل سمیت دیگر ضروری تفصیلات درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی ہوگی جس کے لیے شہریوں کو لائیو اسٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہوگا۔ مزید برآں عوامی مقامات پر کتوں کو آزاد گھمانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور انہیں باندھ کر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ فیصلہ صرف وہاڑی شہر میں کیا گیا تھا ، رواں برس جنوری میں پنجاب کے ضلع وہاڑی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے، جبکہ مالکان کو اپنے جانوروں کی مکمل ذمہ داری کا پابند بنایا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے