لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ اگلی کسی تاریخ تک مؤخر کرنے کا اعلان فوری کیوں نہ کیا؟
اندرونی کہانی پنجاب پوسٹ نے حاصل کرلی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا لانگ مارچ 27 ستمبر کو ہی شروع کرنے کا امکان ہے۔
زرائع تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق تحریک کا نقطئہ آغاز 27 سمتبر ہی ہونا چاہیے، محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سہیل آفریدی سے مسلسل رابطے میں ہیںمحمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی لانگ مارچ 27 سمتبر کو ہی شروع کرنے کے حوالے سے ایک رائے رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ، ذرائع
حکومت کی جانب سے اعتماد سازی کے طور کچھ اقدامات کیے جارہے ہیں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو دوسرا خط موصول ہعنے کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کا نرم موقف رکھنے والی قیادت کا لانگ مارچ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔










