لاہور (پنجاب پوسٹ) پتنگ اور ڈور سازوں میں لائسنس کے حصول کی دوڑ تیز ہو گئی۔بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔پتنگ اور ڈور سازی کے لائسنس کے لیے 4 ہزار 300 سے زائد درخواستیں جمع ہوئی۔
2 ہزار 537 درخواست گزاروں کی تصدیق مکمل ہو گئی۔1 ہزار 250 افراد کو لائسنس جاری کر دیے گئے۔1 ہزار 500 درخواست گزاروں کی فیلڈ ویری فکیشن جاری ہے۔گزشتہ سال 1 ہزار 605 افراد نے مینوفیکچرنگ لائسنس کے لیے درخواستیں دی تھیں۔
گزشتہ سال 1 ہزار 337 افراد کو پتنگ اور ڈور سازی کے مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینوفیکچرنگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد پتنگ اور ڈور سازی کر سکیں گے۔بسنت سے 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا مقصد طلب اور رسد کو پورا کرنا ہے۔











