پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر پابندی میں تیس دن کی توسیع

لاہور ( پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی، صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی اس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا، حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

punjab notification1777206904 0

پنجاب حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے