اسلام آباد، اٹک، جہلم، چکوال اور میانوالی میں رینجرز تعینات، مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اورپولیس کو ضروری جوابی ایکشن کے احکامات

لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد، اٹک، جہلم، چکوال اور میانوالی میں رینجرز تعینات کر دی گئی۔انتشاری اور مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اورپولیس کو مناسب اورضروری جوابی ایکشن کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے اندر ریڈ زون کے انٹری پوائنٹس پر کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کردی گئی ، ایک سے زیادہ چیک پوسٹیں بنادی گئیں۔دوسری جانب اٹک پل پر بھی پشاور سے آنے والے راستے بند کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی کے فرزند ہیں یا خفیہ ادارے کا اہلکار، قاسم خان نے اڈیالہ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی بات کیوں کی؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ انتشاری اور مسلح جتھوں کےحملوں پر رینجرز اورپولیس مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے اور رینجرز اور پولیس کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کرے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے