یو ایچ ایس نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر کو پنجاب بھر میں منعقد ہوا تھا، جس میں مجموعی طور پر 47 ہزار 475 امیدواروں نے شرکت کی۔

نتائج کے مطابق 170 سے 180 کے درمیان نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 1772 رہی، جبکہ 160 سے 169 تک نمبرز حاصل کرنے والے 6682 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

150 سے 159 تک نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 6260، 140 سے 149 تک نمبرز حاصل کرنے والے 5357، 130 سے 139 تک 4939، 120 سے 129 تک 4382 اور 110 سے 119 تک نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 4188 رہی۔

اسی طرح 100 سے 109 تک نمبرز حاصل کرنے والے 3766، 90 سے 99 تک نمبرز حاصل کرنے والے 3111 جبکہ 89 یا اس سے کم نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 7018 رہی۔

یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے 55 فیصد کم از کم نمبرز کے معیار پر 37 ہزار 708 امیدوار اہل قرار پائے، جبکہ ایم بی بی ایس کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا کوالیفائنگ تناسب 79.43 فیصد رہا۔

بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد کم از کم نمبرز کے معیار پر 40 ہزار 457 امیدوار اہل قرار پائے، جبکہ بی ڈی ایس کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کا کوالیفائنگ تناسب 85.22 فیصد رہا۔

ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے