لاہور میں ٹریفک حادثہ ،سینیئر ٹریفک وارڈن غلام حسین جاں بحق

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) سینیئر ٹریفک وارڈن غلام حسین ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوگئے ہیں ۔ سی ٹی او لاہور نے میو ہسپتال میں اہل خانہ سے تعزیت کی

تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے رہائشی سینئر ٹریفک وارڈن غلام حسین ٹریفک سیکٹر میکلورڈ روڈ تعینات تھے۔ غلام حسین کوسٹر بس میں سوار تھے اور اپنی ڈیوٹی کے لیے ٹریفک سیکٹر کی جانب ارہے تھے کہ راستے میں ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ ایکسیڈنٹ کالا خطائی روڈ پر ہوا جہاں کوسٹر اوورٹیک کرتے ہوئے اُلٹ گی۔۔انسپیکٹر غلام حسین کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے

واقعہ کا علم میں اتے ہی سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی فوری میو ہسپتال پہنچے اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ سی ٹی او نے ویلفیئر ٹیم کو فوری طور پر ضروری انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ہمارے اپنے فیملی ممبرز کی طرح ہیں ان کے دکھ درد میں تمام افسران برابر کے شریک ہیں اور ان کے ہمراہ کھڑے ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے