لاہور (پنجاب پوسٹ) ترکیہ قونصل جنرل لاہورمسٹر مہمت ایمن سمسیک کی جانب سے خصوصی اسقبال کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کے مابین مکہ دفاعی معاہدہ اور ترکیہ میں رانج لوکل باڈی نظام شامل تھے۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ مکہ امت مسلمہ کی امنگوں کا آئینہ دار ہیں۔
حرمین شریفین کی حفاظت کی ایک ایک مسلمان کی زمہ داری ہیں۔جس کے لیے مسلمان جان کی قربانی دینا عظیم سعادت سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کا لوکل باڈی نظام عالمی دنیا میں کامیاب ترین سسٹم مانا جاتا ہیں۔
خواجہ احمد حسان نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔انہوں نے دونوں اقوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط اجاگر کیے اور معاشی و عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:حافظ نعیم الرحمٰن کا مریم نواز کے اثاثہ جات کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ
قونصل جنرل مہمت ایمن سمسیک نے خواجہ احمد حسان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون، بالخصوص تجارت، تعلیم، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ترکیہ کے عزم کا اظہار کیا۔











