لیسکو، عجب کرپشن کی غضب کہانی، صارفین کو اوور بلنگ کے ذریعے کروڑوں کا چونا، ایڈجسٹمنٹ کرکے محکمے کو بھی پھکی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لیسکو میں اوور بلنگ کا جن قابو میں نہ آسکا، چیف ایگزیکٹو لیسکو کے واضح احکامات کے باوجود مختلف سب ڈویژنز میں اوور بلنگ کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ لیسکو علامہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کی کینال روڈ سب ڈویژن میں بھی اوور بلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو کے واضح احکامات کے باوجود بیچ 44 میں اوور بلنگ کی گئی، جہاں میٹر کی تصاویر اور پوسٹ کیے گئے یونٹس میں واضح فرق سامنے آیا۔ بیچ 44 کے بلوں میں ہزاروں اضافی یونٹس شامل کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو افسران نے متعدد بلوں میں اوور بلنگ کرنے کے بعد ان کی ایڈجسٹمنٹ بھی فیڈ کروا دی۔ پہلے صارفین کو اوور بلنگ کرکے لاسز کم دکھائے گئے، پھر ایڈجسٹمنٹ کرکے محکمے کو بھی نقصان پہنچانے کا الزام سامنے آیا۔ مہنگی بجلی کے ساتھ اوور بلنگ نے صارفین کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق اوور بلنگ پر لیسکو کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، تمام بلوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے اوور بلنگ نہ کرنے کے واضح احکامات ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے