این سی سی آئی اے کی لاہور شہر میں بڑی کارروائی، جعلی بینک آفیسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے کال سینٹرز پکڑے گئے، 11 ملزمان سے کیا کیا برآمد ہوا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کے حکم پر سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گلبرگ اور برکت مارکیٹ میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے 13 لیپ ٹاپ، 6 موبائل فون اور 6 کمپیوٹر برآمد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اہم ڈیجیٹل ڈیٹا اور VOIP سافٹ ویئر بھی برآمد ہوا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں 6 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو جعلی بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ بیرونِ ملک شہریوں کو کالز کرکے مبینہ طور پر فراڈ کرنے والا نیٹ ورک بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے