چوری کی بڑی واردات ٹریس، 100فیصد ریکوری، طلائی زیورات اور نقدی ورثاء کے سپرد

لاہور(پنجاب پوسٹ) انویسٹی گیشن پولیس نے چوری کی بڑی واردات ٹریس کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا ساڑھے 17 تولے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرکے 100 فیصد ریکوری کرلی گئی، جبکہ برآمد ہونے والا مال اصل ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن حسن فاروق کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ راشد محمود نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کراچی سے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

ڈی ایس پی گلشن راوی کے مطابق مدعیہ نے اپنے کرایہ داروں کے خلاف طلائی زیورات چوری ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان کو گھر میں موجود زیورات کے بارے میں علم تھا، جس کے باعث انہوں نے چوری کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے ساڑھے 17 تولے سونا اور نقدی برآمد ہوئی۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن علی اکبر چٹھہ نے برآمد شدہ طلائی زیورات اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کردی۔

اپنے مال کی مکمل برآمدگی پر مدعی مقدمہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: شادی کا جھانسہ یا بلیک میلنگ؟ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس شب و روز کوشاں ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثناء ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے