لاہور: شادی کا جھانسہ یا بلیک میلنگ؟ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور تھانہ کاہنہ کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دے کر 18 سالہ لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شمیم زوجہ نور محمد نے تھانہ کاہنہ میں درخواست دائر کی کہ ان کی 18 سالہ بیٹی نایاب ایک مقامی کلینک پر ملازمت کرتی تھی، جہاں عادل نامی شخص کا اکثر آنا جانا تھا۔ اس دوران ملزم نے لڑکی سے دوستی بڑھائی اور اسے شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل استعمال کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ، سمبڑیال کا 22 سالہ نوجوان لیبیا میں اغوا کاروں کے تشدد سے جاں بحق

درخواست گزار کے مطابق بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم عادل پہلے سے شادی شدہ ہے، اور اب وہ شادی کے وعدے سے مکرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے متاثرہ فریق کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل کے خلاف بجرم 376 ت پ کے تحت مقدمہ نمبر 8283/26 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے