گداگری کی آڑ میں جرم ، لاہور شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 156 بھکاریوں پکڑے گئے

لاہور(پنجاب پوسٹ) پیشہ ور گداگروں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں اور عوامی مقامات پر کارروائیوں کے دوران مزید 156 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 154 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گداگری کی آڑ میں بعض جرائم پیشہ عناصر شہریوں کی ریکی اور دیگر وارداتوں کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے گداگری کی آڑ میں چوری اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور شہر میں زہر فروش سرگرم، 1 ہزار 50 لیٹر دیسی شراب 3 کلو چرس پولیس نے پکڑ لیا

انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بھی کارروائی اور گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ رواں سال گداگری میں ملوث 1,008 مرد اور 13 خواتین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ بچوں سے بھیک منگوانا ناقابلِ معافی جرم ہے، گداگری میں استعمال ہونے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

یہ ببھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 27 ستمبر احتجاج، اجازت لیکر آئیں، سیکورٹی دیں گے، ورنہ سخت کارروائی ہوگی، آئی جی پنجاب

فیصل کامران کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ پولیس گداگری کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر بھکاریوں کو پیسے دینے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دیں اور گداگری کے خلاف پولیس کی مہم میں تعاون کریں۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع 15 پر دے سکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے