لاہور (پنجاب پوست) پاکستان ویمنز انڈر 19 سکواڈ کا فیصل آباد میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔20 رکنی سکواڈ کی ٹریننگ کے علاوہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز میں بھی شرکت کی۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد اقبال سٹیڈیم میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 ویمنز ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
تینوں انڈر 19 ٹیمیں ٹرائی سیریز کے ذریعے ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کریں گی











