پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیمی نظام میں ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

قصور (پنجاب پوسٹ) اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ پاکستان کی تمام مشکلات کا حل تعلیمی نظام میں ہے، اگر تعلیم کا نظام ٹھیک ہوجائے تو پاکستان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

قصور کے علاقے کھڈیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کھڈیاں کو یونیورسٹی ٹاؤن بنانےکی خواہش ہے، چاہتے ہیں ہر نوجوان باشعور اور باعمل ہو،کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں رہنے دیں گے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر نوجوان پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، کیا ہم افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت کرسکتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی حکومتوں کا نتیجہ کیا نکلا؟ حق حکمرانی عوام کا ہے، منتخب نمائندے عوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے تو جواب دہ بھی ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے