ٹیم کی خراب کارکردگی کے باوجود محمد ابرار آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون باؤلر کیسے بن گئے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) آئی سی سی نے تازہ مینز پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔پاکستان کے ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون بن گئے۔ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئے۔

ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نمبر ون بولر بننے والے پاکستان کے پانچویں کھلاڑی ہیں۔عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم اور شاہد آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون رہ چکے ہیں۔افغانستان کے راشد خان ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن پر آگئے۔

انگلینڈ کے ہیری بروک ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن پر آگئے۔ہیری بروک ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون جبکہ ون ڈے میں 12ویں نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے جیمی اوورٹن ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں 47 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر آگئے۔انگلینڈ کے لیام ڈاسن ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں 12 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے۔

بھارت کے اکشر پٹیل 12 درجے ترقی کے بعد 15ویں جبکہ روی بشنوئی پانچ درجے بہتری کے بعد 35ویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پانچ درجے بہتری کے بعد 24ویں نمبر پر آگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں سکندر رضا نے 45 اور ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے ناتھن ایلس ون ڈے بولرز رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن پر آگئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے