لاہور (پنجاب پوسٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کو مینز ٹیم کے لیے باؤلنگ کوچ کی تلاش ہے۔پی سی بی نے باؤلنگ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا۔باؤلنگ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچنگ ایکریڈیشن کا ہونا ضروری ہے۔
باولنگ کوچ کے لیے پانچ سال کا تجربہ بھی لازمی درکار ہوگا۔خواہش مند امیدوار 8 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسٹریلیا کرکٹر ایشلےنوفکی نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے۔
ایشلے نوفکی وائٹ بال کرکٹ میں نیدرلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ایشلے نوفکی کا نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ایشلے نوفکی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایشین گیمز آخری اسائمنٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان فٹبال ٹیم فیفا آسیان کپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے جکارتہ روانہ ہوگئی









