لاہور (پنجاب پوسٹ)پاکستان فٹبال ٹیم فیفا آسیان کپ میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ روانہ ہوگئی ہے۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 23 رکنی قومی دستہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔
فیفا آسیان کپ کا یہ پہلا ایڈیشن ہے جو انڈونیشیا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا اور یہ سلسلہ 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ تھائی لینڈ، ویتنام اور فلپائن کی ٹیموں سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے محمد رضوان کو میڈیا ٹاک کی اجازت دینے سے انکار کردیا
قومی ٹیم اپنے مہم کا آغاز 26 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد 29 ستمبر کو فلپائن کے خلاف مدمقابل ہوگی، جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 2 اکتوبر کو ویتنام کے خلاف کھیلا جائے گا۔قومی فٹبال ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال کریں گے، جبکہ ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو براہِ راست انڈونیشیا پہنچ کر ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔












