اب اے آئی سے سوال پوچھنے پر بھی گرفتاری ہوگی ، این سی سی آئی اے نے ملتان سے لڑکا گرفتار کیا ،وہ اے آئی سے کیا پوچھ رہا تھا ؟

بلتان (پنجاب پوسٹ) اے آئی سے زہر دینے کا طریقہ پوچھنے والا 17 سالہ نوجوان گرفتار۔این سی سی آئی اے پنجاب نے باپ کو زہر دینے والے طالب علم کو بہاولپور سے پکڑ لیا۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی ہدایت پر فوری کارروائی کی۔

کرائم ڈراما ’بریکنگ بیڈ‘ سے متاثرہ نوجوان کی گھر میں قائم لیبارٹری بے نقاب ہوئی۔ملزم نے آسٹریلیا اور اسلام آباد سے کیمیائی مواد منگوا کر زہر تیار کیا۔والد کو پہلی بار زہر دینے کی ناکام کوشش پر اے آئی سے دوبارہ رہنمائی مانگی گئی۔

بیرون ملک سے ملنے والی انٹیلی جنس اطلاع پر ڈائریکٹر این سی سی آئی اے حسام بن اقبال نے ایکشن لیا۔واقعے نے مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر اہم سوالات اٹھا دیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے