پنجاب میں گزشتہ 3 ہفتوں میں 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری ترجمان

لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران لائسنسوں کے اجراء میں ریکارڈ 43 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق اس دوران صوبے بھر میں 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جن میں سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہی 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق تین ہفتوں کے دوران 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ اسی طرح 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے جبکہ 3 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔
ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے جبکہ 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے واضح کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ محمد وقاص نذیر نے کہا کہ پنجاب میں سیکھ کر گاڑی چلانے کے عمل کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس کی بدولت صوبے میں ٹریفک حادثات میں 32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل جیسی سہولیات سے استفادہ کریں تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سڑکوں کی حفاظت ممکن بنائی جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے