پی ٹی آئی لانگ مارچ: بلوائیوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کر دی

لاہور(پنجاب پوسٹ) صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی وزارتِ داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور میانوالی میں رینجرز کے دستوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی 5 اکتوبر 2026 تک کے لیے مانگی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں رینجرز کی 3 کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ اٹک میں رینجرز کے 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جہلم اور میانوالی میں رینجرز کی ایک، ایک کمپنی تعینات کی جائے گی۔

رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 59ویں اجلاس میں دی گئی۔ یہ تعیناتی آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 245، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب پولیس کی درخواست پر سیکیورٹی معاونت کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو یہ مراسلہ لکھا گیا۔ اس ضمن میں ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے، اور اسی مراسلے میں راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے