لاہور ، 6 ماہ میں 5 لاکھ چالان، 1لاکھ گاڑیاں ضبط ، لین اور لائن کی پابندی نہ کرنیوالی موٹر سائیکل تین دن تھانے میں بند رہے گی

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور کی ٹریفک کو مکمل ڈسپلن میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لین اور لائن کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا گیا اور بڑے روڈز کو ماڈل کوریڈورز بنانے کی ہدایت دی گئی۔ موبائل کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی جبکہ زگ زیگ ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل تین دن کے لیے تھانے میں بند رہے گی۔ ون وے کی خلاف ورزی، روڈ سائیڈ پارکنگ اور لین توڑنے پر زیرو ٹالرنس ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ، جس میں ٹریفک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں لاہور سمیت تمام بڑوں شہروں میں لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے بڑے روڈز کو ٹریفک کے حوالے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین اور لائن کی پاپندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ فیصلہ کیا گیا زگ زیگ میں چلانے پرموٹرسائیکل تھانے میں تین دن بند رہے گی

وزیر اعلیٰ پنجبا نے لین، لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی ہدایت دی او رکہا کہ عوام کو بھی لین اور لائن سے متعلق بھرپور آگاہی دی جائے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پکڑیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دے دیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہار اتشویش کرتے ہوئے روڈز کی اطراف پر ناجائز پارکنگ کے سدباب کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی

وزیر اعلیٰ نے لاہور کی ٹریفک میں بہتری کے لئے فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ قانون پر پابندی یقینی بنانے کےلئے چھوٹے بڑے روڈز پرکم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام ضروری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے