سرگودھا پولیس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) سرگودھا پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 اشتہاری مجرمان سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور غیر قانونی پسٹل برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر مال پولیس کی کاروائی آئس فروشی میں ملوث دو منشیات فروش گرفتار

پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی کالیں کرنے والے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے سرگودھا پولیس اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے